پاکستانی حکام اب تک اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جی ایس ٹی میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک کاریں مہنگی ہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو تجویز دی ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کی جائے۔
پاکستانی حکام اب تک اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، جی ایس ٹی میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک کاریں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے 15 ہزار ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول اور رواں مالی سال کے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کو 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے اس پر عملدرآمد کی صورت میں ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر آئی ایم ایف بجٹ سازوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو صرف ایک فیصد اضافے سے 250 سے 300 ارب روپے اضافی محصولات حاصل ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے یہ تجویز رواں مالی سال میں نظرِثانی شدہ محصولات کے ہدف کے حصول میں ناکامی اور محصولات کی کمی کو دیکھتے ہوئے پیش کی ہے۔
ایف بی آر کی وصولیاں 13 کھرب روپے کے قریب پہنچ سکتی ہیں، تاہم فی الحال اس ہدف کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے، ایف بی آر نے پہلے گیارہ ماہ میں 11,232 ارب روپے جمع کیے ہیں اور 30 جون 2026 تک 13,979 ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے جون میں 2,747 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔
اگر ایف بی آر صرف 13 کھرب روپے کی حد تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے جون 2026 میں 1,668 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے، جون 2025 میں ایف بی آر نے 1,500 ارب روپے سے زائد وصول کیے تھے۔اسی کمزور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 2026-27 میں مسلسل محصولات کی کمی کی صورت میں جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایک فیصد اضافے سے 250 سے 300 ارب روپے تک اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے دوران اوسط مہنگائی (CPI Inflation) تقریباً 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے کوئی نئی اور مؤثر تجاویز پیش کرنے میں ناکام رہا اور موجودہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد اس نے جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کی، جس کی پاکستانی حکام مزاحمت کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل






