فیلڈ مارشل اہم سرکاری دورے پر تہران روانہ،امن معاہدے پر بات چیت متوقع،سیکیورٹی ذرائع
اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل اہم ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے،جس میں مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا، ذرائع


اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں جس دوران وہ ایرانی حکام کے ساتھ ممکنہ امن منصوبے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے،جس میں مذاکرات اور دیگراہم امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دورے میں خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور اسٹریٹجک تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سےملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 hours ago


