ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات،دفاعی و ایرو سپیس تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون، ایرو اسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا


انقراہ :سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران دفاعی، فضائیہ اور ایرو اسپیس کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ائیر چیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا کمال کادی اوغلو، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلیر اور بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوق بیرکتر سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون، ایرو اسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے سربراہ کی ترک پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی، ایئر چیف کی ترک وزیر دفاع یشار گولر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کی ترک وزیرِدفاع سےملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ ملاقات میں تربیت، استعداد کار میں اضافے، ایرواسپیس تعاون میں گہرے روابط تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں سربراہوں کی جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی و سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اِس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے سی ٹی او سلجوق بیرقدار سے ملاقات کی اور بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و ایرو سپیس تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- ایک دن قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- ایک دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل




