Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پر جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 18th 2026, 5:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پر جائزہ اجلاس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک بھر کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے لیے درکار فنڈز اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی پیسہ صرف ان ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جن کے نتائج یقینی اور دیرپا ہوں۔ وزیرِ اعظم نے پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبوں کو ترقیاتی بجٹ کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

علاوہ ازاں اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجراء اور عالمی مارکیٹ میں ان کی پذیرائی پر وزیرِ خزانہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اسی طرح ریلوے، آئی ٹی اور وزارتِ پاور کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔

اجلاس کو قومی اہمیت کے آبی ذخائر اور پن بجلی کے منصوبوں بشمول داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، وزیرِ مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 19 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement