سلہٹ ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 110 رنز بنالیے
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں


سلہٹ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سلہٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر گری جب بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب اسکور کا مجموعہ 150 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری، محمد رضوان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی آٹھویں 184 رنز پر گری، حسن علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسی طرح پاکستان کی نویں وکٹ 207 رنز گری جب خرم شہزاد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ 232 رنز پر ساجد خان کی صورت میں گری، انہوں نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
یوں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے باعث بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا روز
سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے عمدہ کارکردگی دکھائی اور محمد عباس نے پہلے اوور میں ہی بنگلادیش کو پہلا نقصان پہنچا دیا، بعد ازاں 44 رنز کے مجموعے پر عباس نے اپنی دوسری وکٹ بھی حاصل کی، بنگلادیش کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گری، جسے خرم شہزاد نے اپنے نام کیا، پہلے سیشن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔
دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے دباؤ برقرار رکھا اور چائے کے وقفے تک بنگلادیش کے 6 کھلاڑی 168 رنز پر پویلین واپس جاچکے تھے۔
تاہم آخری سیشن میں لٹن داس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو 278 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے دیگر نمایاں بیٹرز میں نجم الحسن شانتو 29، تنزید حسن 26، مشفق الرحیم 23، مومن الحق 22 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے، اوپنرز اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ اس نے پہلا ٹیسٹ اپنے نام کیا تھا۔
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 16 hours ago
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 21 hours ago
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 5 days ago
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- 2 days ago

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- 2 days ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 20 hours ago

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 20 hours ago


