حالیہ جنگی حالات کے باوجود ایران اور پاکستان پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع ہے،ایرانی صدر


تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں صدر مسعود نے جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تقریف کی،اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔
دوران ملاقات ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے کے اسلامی ممالک کے ساتھ مخلصانہ اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد خطے سے باہر کی طاقتوں کی مداخلت کے امکانات کم کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے سرحدی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سائنسی، ثقافتی اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سائنسی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی حالات کے باوجود ایران اور پاکستان پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکے ہیں اور تہران و اسلام آباد کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات موجود ہیں اور پاکستانی عوام ایرانی قوم کے لیے دلی محبت اور احترام رکھتے ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل


