وزیراعلیٰ سندھ نے جھل مگسی میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیا


صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی محمد یونس نے بتایا کہ 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔مراد علی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اگر ضرورت ہو تو زخمیوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل


