عباس عراقچی کی وفد کےہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات،مشرقِ وسطیٰ اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام کی اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال پر غور کیا گیا،بیان


اسلام آباد:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اس وقت اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پرہیں جہاں ان کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کے روز پی ایم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں عباس عراقچی کے ساتھ ایرانی وفد بھی شریک تھا جبکہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس اہم ملاقات میں شرکت کی۔
اسلام آباد: 25 اپریل 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 25, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات.
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع ہو گئی.
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ… pic.twitter.com/4cD2B11nWt
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام کی اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اس سے قبل ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی،ایرانی وفد میں نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شریک ہوئے جب کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
پاکستان آمد سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عباس عراقچی کے دورے کا مقصد پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے بلکہ ایرانی وفد اپنے مشاہدات پاکستانی حکام کو فراہم کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 minutes ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

