پاکستان کا اثرورسوخ عالمی سطح پرتسلیم،مشرقِ وسطیٰ میں امن کا نیا محورکر ابھرا ہے،عالمی اخبار
مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی “ملٹری ڈپلومیسی” کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کلیدی اہمیت دی گئی ہے


ویب ڈیسک:مشہور عالمی اخبازاخبار دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی سفارتی اور سیکیورٹی طاقت کے طور پر پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کا اثرورسوخ جنوبی ایشا تک اب مشرق وسطیٰ میں امن کا محور بن چکا ہے، کا اثر و رسوخ صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اسلام آباد مذاکرات نے پاکستان کو عالمی تنازعات کے حل کا مرکز بنا دیا ہے،مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی “ملٹری ڈپلومیسی” کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کلیدی اہمیت دی گئی ہے۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ جہاں روایتی سفارت کاری ناکام ہو جائے، وہاں پاکستان کی عسکری قیادت اپنی حکمتِ عملی اور نظم و ضبط سے امن کی راہ ہموار کر سکتی ہے
پاکستان اب خوارج اور دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ غزہ اور دیگر علاقوں میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مضمون میں پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے والا ملک بھی قرار دیا گیا ہے، جس میں غزہ جنگ بندی کے نفاذ میں معاونت اور ممکنہ بین الاقوامی امن مشن میں شرکت شامل ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ایسے سفارتی خلا کو پُر کر رہا ہے جو کمزور روایتی ثالثوں، علاقائی اختلافات اور اقوامِ متحدہ کی محدود صلاحیتوں کے باعث پیدا ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ مضمون پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اسے ایک سنجیدہ، قابلِ اعتماد اور مؤثر ملک کے طور پر پیش کرتا ہے جو عالمی طاقتوں اور علاقائی حریفوں کے درمیان اہم مواقع پر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 14 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 16 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 9 گھنٹے قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل


