فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیر داخلہ محسن نقوی کا تین دورہ ایران مکمل،ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ملاقاتوں میں سفارتی روابط، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوروزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل ہوگیا ہے ۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقات بھی ہوئی ۔
ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے دورے میں کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن ،علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔فیلڈ مارشل نے ملاقاتوں میں سفارتی روابط، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کی جانب سے گرمجوشی سے کی جانے والی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایران کا دورہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

