پاکستان کا یومِ دستور: صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات، قومی اتحاد اور آئینی بالادستی پر زور
10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئینِ پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی،شہباز شریف


اسلام آباد: یومِ دستور کے موقع پر آصف علی زرداری اور محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں آئینِ پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ریاستی ڈھانچے کا بنیادی قانونی و سیاسی فریم ورک۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین ایک مقدس دستاویز ہے جو عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی تخلیق ہے اور عوام ہی اپنے مقدر کے اصل مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ملک کو ایک متفقہ آئینی نظام فراہم کیا گیا، جس نے تمام تر چیلنجز کے باوجود ریاستی تسلسل برقرار رکھا اور اداروں کی بحالی کی بنیاد فراہم کی۔
بیان میں صدر مملکت نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1973 کے آئین کے معمارِ اعظم تھے جنہوں نے ایک نازک مرحلے پر مختلف سیاسی قوتوں کو متحد کر کے اتفاقِ رائے پیدا کیا۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہیدبے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو بھی سراہا اور کہا کہ 2006 کے میثاقِ جمہوریت سے جمہوری نظام کی بحالی ممکن ہوئی۔ صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی صدارت کے دوران صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے اور آئین کے مخلصانہ نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین ایک مقدس معاہدہ ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئینِ پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 1973 کا آئین شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور یہ نہ صرف ان حقوق کی وضاحت کرتا ہے بلکہ ان کی فراہمی کے لیے قانونی لائحہ عمل بھی یقینی بناتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے، جس کے تحت تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے ادا کر رہی ہیں اور روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہےاور اقوامِ عالم میں اپنا مقام برقرار رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کے حقیقی اور مخلصانہ نفاذ کے ذریعے ملک میں جمہوری اقدار، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل


