شہبازشریف کا لبنانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ،اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور لبنان سے اظہارِ یکجہتی
لبنانی ویر اعظم نے شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے سیز فائر کے باوجود بھی لبنان پر ہونے والے صہیونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
رابطے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کےخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواف سلام نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے تاکہ گزشتہ روز کے اسرائیلی حملے جیسے مزید حملوں کو روکا جاسکے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران لبنان کو جنگ بندی کا لازمی حصہ سمجھتا ہے۔

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 7 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 13 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 14 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 14 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 14 گھنٹے قبل


