اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے طے شدہ معاہدوں کی پاسداری انتہائی ضروری ہے تاکہ انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ، بالخصوص لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے طے شدہ معاہدوں کی پاسداری انتہائی ضروری ہے تاکہ انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago



