جنگ بندی مذکرات: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت،کئی سڑکیں بند
ان تمام اقدامات کا مقصد بین الاقوامی وفود کی حفاظت اور مذاکرات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے،سیکیورٹی حکام


اسلام آباد:ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے وفود کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی حساس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبزی منڈی، فیض آباد، ترنول اور کراچی کمپنی سمیت مختلف حساس علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں، جبکہ راولپنڈی کے علاقوں پیرودھائی، نور خان ایئر بیس اور حاجی کیمپ میں بھی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے لیے یہ اقدامات مرحلہ وار جاری رہیں گے اور حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کوائف کی تصدیق کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازاں اسلام آباد انتظامیہ نے ٹریل 2٫3,4,5 اور سید پور ویلیج سے منسلک ٹریل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ ٹریل 9 اور 10 اپریل کو شہریوں کے لیے بند کیے جائیں گے ۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد بین الاقوامی وفود کی حفاظت اور مذاکرات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم قومی فریضے کی انجام دہی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل



