اسلام آباد کی جانب سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی


لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد کی جانب سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی۔
اس کے علاوہ ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دونوں وکٹیں ابرار احمد نے حاصل کیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago


