ارتھ آور 2026: وزیراعظم شہبازشریف کی قوم سے بھرپور شرکت اور توانائی بچانے کی اپیل
اس سال ارتھ آور "زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 28 مارچ 2026 کو اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کریں اور رات 8 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک ایک گھنٹے کے لیے بجلی اور غیر ضروری روشنیاں بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے میں کہا گیا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ارتھ آور "زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ارتھ آور محض ایک علامتی سرگرمی نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے جو ایک پائیدار اور مضبوط ماحولیاتی مستقبل کے لیے تجدید عزم کی ترغیب دیتا ہے۔ ایسے شعوری اقدامات مجموعی طور پر ایک بڑی مثبت معاشرتی تبدیلی کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔
جاری بیان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ سے نمٹنے کے لیے آج کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مزاحمت پر مبنی ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماحول کی بحالی اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے حکومت کے عملی اقدامات میں اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام، لیونگ انڈس انیشی ایٹو، ریچارج پاکستان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید وارننگ سسٹمز کی تنصیب جیسے منصوبے شامل ہیں۔
بیان کےمطابق وزیراعظم نے قوم سے کہا کہ وہ اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں، ماحول دوست رویوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 19 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل


