مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی :پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 15 اپریل تک چھٹیوں کی سفارش
اسی طرح نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے سخت احکامات اور غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش بھی شامل ہے،ذرائع


لاہور: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پنجاب میں جاری توانائی بحران کے پیشِ نظر صوبائی حکومت کو تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے نئی تجاویز ارسال کی ہیں جن میں 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے اور سکولوں میں ہائبرڈ نظامِ تعلیم اپنانے کی سفارش شامل ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ فیول راشننگ کے نفاذ، پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم، اور مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی طرح نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے سخت احکامات اور غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش بھی شامل ہے۔
مزید کہا گیا کہ میٹرو اور بس سروس میں اضافہ کیا جائے، جبکہ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے اور رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل موڈ پر چلانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ اقدامات صوبے میں توانائی کے بحران سے نمٹنے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور عوام اور کاروباری سرگرمیوں پر کم سے کم اثر ڈالنا ان کا مقصد ہے۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 10 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 16 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 17 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)