محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات،ملکی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان بھی پیش کیا جائے گا،محسن نقوی


لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اٹلی اور پولینڈ کے حالیہ دورے سے متعلق بریفنگ دی،جبکہ اس دوران مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، سپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پولینڈ میں ہونے والے چھ فریقی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت بارے بھی بریف کیا جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزراء داخلہ شریک تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی دونوں جلد ہی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے،پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان بھی پیش کیا جائے گا۔
وزیرِداخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا جبکہ رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاشوں کو سراہا، ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 hours ago






