خطے میں کشیدگی کے باعث وزیراعظم کا دو روزہ دورہ روس منسوخ، سیکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب
وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے،ذرائع


اسلام آباد: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خطے کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا گیا، سکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث روس نہیں جا رہے،وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو روس روانہ ہونا تھا، وزیراعظم کا دورہ غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں منسوخ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان،ایران سمیت خطےکےدیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیا جائے گا،جبکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈرکی شہادت کی تصدیق کردی،سپریم لیڈرکی شہادت پرایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں شہید ہوئے،شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای فرائض سرانجام دےرہے تھے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل






