ورلڈ بینک کےکنٹری ڈائریکٹر کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات،ترقیاتی تعاون اور اصلاحاتی ترجیحات پر تبادلۂ خیال
وزیرِ خزانہ نے آبادی کے نظم و نسق اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں CPF پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا


اسلام آباد:پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آماگابازار نے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور حکومتِ پاکستان کی اہم اصلاحاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
دوران ملاقات بات چیت میں آبادی اور انسانی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمتِ عملی، زرعی شعبے میں اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور جاری منصوبوں کی مجموعی کارکردگی جیسے اہم امور بھی زیر بحث آئے۔وزیرِ خزانہ نے آبادی کے نظم و نسق اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں CPF پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی اور منصوبوں پر عملدرآمد میں ہم آہنگی کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے،محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ اگرچہ زیادہ تر عملدرآمد صوبائی سطح پر ہوتا ہے، تاہم متعلقہ وفاقی وزارتوں کی منصوبہ بندی، نگرانی اور جائزے کے عمل میں مکمل شمولیت ضروری ہے تاکہ قومی سطح پر یکسوئی اور ذمہ داری کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں جانب سے ادارہ جاتی رابطوں کو بہتر بنانے، منصوبوں کی تیاری اور اہداف کے تعین میں شفافیت بڑھانے اور نتائج کے مؤثر حصول کے لیے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی اور صوبائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں زرعی شعبے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس میں پیداوار بڑھانے، زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے، مالی وسائل تک رسائی اور نجی شعبے کی شمولیت جیسے امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے صوبائی اقدامات کو قومی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عالمی بینک نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر زرعی اصلاحات میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالی استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے، جن میں شعبے کی طویل مدتی بہتری کے لیے مختلف آپشنز پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور مالیاتی فریم ورک کے مطابق قابلِ عمل حل تلاش کرنے کے لیے تکنیکی سطح پر مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر نے وزیرِ خزانہ کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی پورٹ فولیو کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی معاشی بہتری، موسمیاتی مزاحمت اور انسانی ترقی کے اہداف کے لیے عالمی بینک کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔
وزیرِ خزانہ نے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانے، گورننس کے نظام کو بہتر بنانے اور ترقیاتی پروگراموں کے ثمرات عوام تک مؤثر اور پائیدار انداز میں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل






