Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی قطری وزیر ِمملکت سے ملاقات، تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافےاور قطر کو پاکستانی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمد متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 24th 2026, 5:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی قطری وزیر ِمملکت سے ملاقات، تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار

دوحہ :وزیراعظم محمدشہبازشریف اور قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان۔قطر تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےتجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافےاور قطر کو پاکستانی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمد متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ 

ملاقات میں پاکستان- قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیےاصلاحات اور خصوصی سہولت کونسل کےکردار پر بھی روشنی ڈالی۔

دوران ملاقات  دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہء خیال جائے گا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان نجی شعبے اور کاروباری روابط مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کااجلاس رمضان المبارک کے دوران ہوگا جس میں پاکستان میں قطرکی سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس س تجاویز پر غور کیاجائے گا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 minutes ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement