Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

میرے اور عدالت کے کیرئیر میں ایسی ضمانت کی درخواستیں پہلی ہوں گی جن میں اتنی تاخیر ہو، 63 التوا اس کیس میں ریاست کو دیے گئے،وکیل پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 24th 2026, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ 

دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں، پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ 

دوران سماعت پراسیکوشن کی جانب سے راجہ نوید حسین کیانی، مظہر بشیر اور طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے، پراسکیوشن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ضمانت کے حقدار نہیں، دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے اور عدالت کے کیرئیر میں ایسی ضمانت کی درخواستیں پہلی ہوں گی جن میں اتنی تاخیر ہو، 63 التوا اس کیس میں ریاست کو دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 ایسے مواقع پر عدالت نے جیل حکام کو پیش کرنے کا حکم دیا مگر پیش نہیں کیا گیا، 5 مرتبہ سپرٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے،  میڈیکل بنیادوں پر نہیں میرٹ پر ضمانت مانگ رہے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی نو مئی کے علاوہ کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں ہوئی، کچھ کیسز سرکار ڈرانے کیلئے بناتی ہے جس میں فرد جرم کبھی عائد نہیں ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، آزادی مارچ ، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلائو گھیراؤ اور توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کے مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کا کیس تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement