ہماری ورلڈ ریکنگ 18ویں تھی اب 13ویں پوزیشن ہے ،6سال بعد ہماری پرولیگ میں اینٹری ہوئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا،صدر طارق بگٹی


لاہور:پرو ہاکی لیگ کے آسٹریلیا میں دوسرے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش اور خوراک کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، جبکہ کپتان عماد شکیل پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں صدر طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان سپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہماری ورلڈ ریکنگ 18ویں تھی اب 13ویں پوزیشن ہے ،6سال بعد ہماری پرولیگ میں اینٹری ہوئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا،وزیراعظم نے ہاکی کیلئے 25کروڑروپے رکھے اورریلیزکیے۔
پرولیگ کیلئے فنڈزپاکستان اسپورٹس بورڈکےپاس تھے،30اکتوبر2025کوجنرل سیکریٹری شیڈول سامنے رکھا،ارجنٹائن میں ہوٹل انتظامیہ کوپیسے نہیں دیئے گئے،ان کا کہنا تھا کہ پرولیگ کیلئے فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پی ایس بی ہمیں پیسے دینے میں ناکام ہوا، ساری مس مینجمنٹ سپورٹس بورڈ کی طرف سے تھی۔
طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کیلئے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پاکستان سپورٹس بورڈ میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگر وہ کہتے ہیں کہ 2 ماہ لگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست ہے ایک کمیٹی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئیں اور چیزیں سامنے آئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر شکایات کے انبار لگائے تھے جس کا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 منٹ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل



