منشیات میں شراب، چرس، ہیروئن، آئس، پوست اور بھنگ شامل تھی، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات کو جدید طریقے سے نذر آتش کیا گیا


شیخوپورہ:محکمہ انسداد منشیات(اے این ایف) کی جانب سے شیخوپورہ میں سالانہ منشیات تلفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران 18 ٹن سے زائد مختلف اقسام کی منشیات اور ایک لاکھ 69 ہزار لیٹر سے زائد شراب تلف کی گئی،منشیات میں شراب، چرس، ہیروئن، آئس، پوست اور بھنگ شامل تھی۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات کو جدید طریقے سے انڈسٹریل انسنریٹر میں نذر آتش کیا گیا۔
تقریب میں ریجنل ڈائریکٹراے این ایف پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل سی این ایف پنجاب، آر پی او شیخوپورہ ، بشپ آف لاہور اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر کی خصوصی شرکت کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے رواں سال 590 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر کے 463 مقدمات درج کئے، رواں سال مختلف عدالتوں سے 35 خطرناک سمگلرز کو عمر قید اور 132 سمگلرز کو سخت سزائیں بھی دلوائیں گئیں۔
علاوہ ازاں اے این ایف کی جانب سے کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینارز بھی منعقد کئے گئے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 منٹ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل







