بانی پی ٹی آئی جیل میں کیا کھاتے ہیں؟ کونسی سہولیات میسر ہیں،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، فرائی انڈہ اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے، رپورٹ


راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان اڈیالہ جیل میں کیاکھاتے ہیں؟ اورانہیں کون کونسی سہولیات حاصل ہیں؟اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں 7 سیلزپرمشتمل کمپاؤنڈمیں رہتے ہیں نہ صرف سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی 14 فٹ چوڑی راہدری ہے بلکہ کمپاؤنڈسے ملحقہ پینتیس بائے سینتس کالان بھی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی لان میں بیٹھ کر مزے سے کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ کوانجواکرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 30 سے35 قیدیوں کو رکھنے والے کمپاؤنڈ میں بانی پی ٹی آئی اکیلئے ہی مزے کرتے ہیں اورتواورانہیں ورزش کیلئے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کھجور ، اخروٹ ، شہید، کافی دلیہ ، لسی ، گرم دودھ ، چیا سیڈز، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کوناشتے میں ملتاہے،مسمی اور انار کا جوس اس کے علاوہ ہے، بانی کادوپہرکاکھانااوربھی زبردست ہےجس میں دیسی مرغی ، مٹن ، سلاد ، اچار مکس ، آلو چپس ، انڈہ فرائی، مکس دال جوعام قید ی سوچ بھی نہیں سکتا وہ وی آئی پی قیدی میں کوملتاہے۔
اسی طرح رات کے کھانے میں بانی پی ٹی آئی کی بادام ، کشمکش ، ناریل پاؤڈر ، دودھ ، کھجور ،کیلا ، سیب کے شیک سے تواضع کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صبح سے لے کر شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے جبکہ انہیں جیل میں تمام بنیادی اور اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل



