گلوکار طارق نوید کا نیا گانا’’ چل بلھیا‘‘ کی شاندار لانچنگ تقریب کاانعقاد،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
طارق نوید نے گلوکاری میں کمال کردیا یے،طارق کی آواز میں طاقت ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ طارق کو کامیاب کرے،بلھے شاہ کا کلام خوب گایا ہے،نئیر اعجاز


گلوکار طارق نوید کا ویڈیو سونگ چل بلھیا کی لانچنگ تقریب تڑکا گلی میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
جن میں اداکار نیئر اعجاز ، آغا عباس ،وسیم حیدر،فاروق بٹ،اسد چارلی ، جواد بٹ،نعیم وزیر، زارا، طارق مصطفیٰ ، حیام بٹ،توفیق بٹ، آصف مجید ، عامر اظہر، افضل خان، شاکر حسین ، عرفان احمد ،علی رانا ،کامران مجاہد اور دیگر شامل تھے،تقریب کی میزبانی کے فرائض اسلم سیماب نے انجام دئیے۔
گلوکار طارق نوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آسٹریلیا میں بزنس ہے، گلوکاری کا شوق ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بھی ایک سونگ بنایا تھا۔موسیقار عنصر نے گانا بڑا خوبصورت بنایا ہے اور وسیم حیدر نے اسے اچھے طریقے سے ڈائریکٹ کیا ہے احسن علی کو ویڈیو سونگ میں اپنی خواہش پر لیا۔
ویڈیو سونگ میں ماڈل زارا نے کہا کہ بنیادی طور پر فیشن ماڈل ہوں ، صوفی کلام میرا پہلا سونگ ہے۔موسیقار عنصر نے کہا کہ گانے کی ٹیون اس وقت بنائی جب گھر میں کریلے گوشت بنارہا تھا۔گانے میں احسن علی نے بھی الاپ لگایا ہے،شاعر نعیم وزیر نے کہا کہ
گلوکار طارق نوید نے اچھا گانا بنایا ہے۔بلھے شاہ پر بہت گانے بنے لیکن یہ گانا بہت کمال کا بنا ہے۔ اسد چارلی نے کہا کہ طارق نوید اور احسن علی نے خوب گایا ہے۔
اداکار آغا عباس نے کہا کہ طارق نوید نے چل بلھیا بہت محنت سے بنایا ہے۔ نئیر اعجاز نے کہا کہ طارق نوید نے گلوکاری میں کمال کردیا یے،طارق کی آواز میں طاقت ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ طارق کو کامیاب کرے،بلھے شاہ کا کلام خوب گایا ہے۔
اس موقع پر اداکار کامران مجاہد نے کہا کہ احسن علی میرا فیورٹ سنگر ہے۔احسن نے انڈین ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے لئے بھی گانا ریکارڈ کرایا یے، طارق اور احسن کا جوائنٹ ایڈونچر کامیاب ہوگا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل





