باجوڑ: چیک پوسٹ پرخارجی دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید،12 خوارج جہنم واصل
دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،ترجمان


راولپنڈی: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
ترجمان کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 25 منٹ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 29 منٹ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل


