Advertisement

آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد 

چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں اور شوٹنگ کمیونٹی کے سینئر نمائندگان نے شاندار کارکردگی پر شوٹرز میں تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Feb 16th 2026, 3:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد 

ویب ڈیسک: آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 7واں ایڈیشن 13 سے 15 فروری کو ملتان میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 61 ماہر نشانہ بازوں نے بھر پور حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں بلوچستان سے 15 رکنی دستہ بھی شامل ہوا 300 سے 1000 گز تک کے آٹھ لانگ رینج رائفل میچز میں کھلاڑیوں نے مشکل موسمی حالات کے باوجود اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اسی طرح فل ٹارگٹ رائفل ٹرافی میں  لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، ایف فری اسٹائل اوپن ٹرافی میں ولید گل، ٹیکٹیکل میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسان گلریز، اور آئرن سائٹ رائفل میچ میں نور زمان فاتح رہے۔جبکہ انفرادی مقابلوں میں 300 میٹر اسپورٹنگ رائفل میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار اور 900 یارڈ ایف ٹی آر میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح 1000 یارڈ ایف ٹی آر کے پہلے میچ میں جنید وقاص اقبال، ایف ٹی آر میچ نمبر 2 میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار جبکہ 1000 یارڈ ایف اوپن میچز نمبر 1 اور 2 میں ولید احمد گل نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے ایف ٹی آر ایگریگیٹ جبکہ ولید احمد گل نے ایف اوپن 1000 گز اور ایف اوپن ایگریگیٹ کے نئے قومی ریکارڈ قائم کیے۔

چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں اور شوٹنگ کمیونٹی کے سینئر نمائندگان نے شاندار کارکردگی پر شوٹرز میں تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن نے ملک میں لانگ رینج رائفل شوٹنگ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ قومی لانگ رینج رائفل ٹیم  اگست 2026 میں برطانیہ میں ہونے والی 7ویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

Advertisement
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 11 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 13 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 3 دن قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 12 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 3 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 12 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 12 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement