Advertisement
علاقائی

کراچی حیدرآباد موٹروے پرآئل ٹینکراور گاڑیوں میں تصادم، 13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیاں اور کچھ افراد پل سے نیچے جاگرے، حادثے کے بعد لاشوں کو گاڑیاں کاٹ کر نکالا گیا، آئل ٹینکر کا ڈرائیور بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا ،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 13th 2026, 8:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی حیدرآباد موٹروے پرآئل ٹینکراور گاڑیوں میں تصادم، 13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ویب ڈیسک:کراچی حیدرآباد موٹروے ایم 9 پر کاٹھور کے مقام پر پانچ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم نائن سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب چار تیز رفتار گاڑیاں اور مسافر بس مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئیں،حادثے میں ایک مسافر بس، ایک مال بردار ٹرک جبکہ کم از کم تین کاریں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ 10 موقع پر جاں بحق ہوئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122، چھیپا اور ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کام سرانجام دیے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیاں اور کچھ افراد پل سے نیچے جاگرے، حادثے کے بعد لاشوں کو گاڑیاں کاٹ کر نکالا گیا، آئل ٹینکر کا ڈرائیور بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 ڈی ایچ اے پولیس کے مطابق حادثہ چار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق مال بردار ٹرک الٹنے کی وجہ سے ڈیزل سڑک پر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 منٹ قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement