Advertisement

ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ،زمبابوے نے آسٹریلیا کو23 رنزسے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 13th 2026, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ،زمبابوے نے آسٹریلیا کو23 رنزسے شکست دیدی

کولمبو:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا جس میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

 زمبابوے نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ، زمبابوے کی جانب سے مارومانی 35، رائن برل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے، جبکہ زمبابوے کے مزربانی نے 4 اور بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا، اپنے پہلے میچ میں زمبابوے نے عمان کو اور آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 24 منٹ قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
Advertisement