Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر برائے سرمایہ کاری کی ملاقات،معاشی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیاء کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 10th 2026, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے انڈونیشین  وزیر برائے سرمایہ کاری کی ملاقات،معاشی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انڈونیشیاء کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مستقبل میں معاشی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر پرابووو سوبیانتو کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے اٹھاون ویں اجلاس کے دوران انڈونیشیئن صدر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی حوالہ دیا۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان انڈونیشیاء کے ساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے اور ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیاء کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

انڈونیشیاء کے وزیر برائے سرمایہ کاری نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی پر وزیرِ اعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کو انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ 

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے انڈونیشیاء کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں دونوں ممالک نے 2027 تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور ہارون اختر سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 minutes ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement