ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا امریکہ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 73 ،بابر اعظم 46 اور شاداب خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے


کولمبو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں صاحبزادہ فرحان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ صاحبزادہ فرخان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ سٹار بلے باز بابر اعظم نے 46 رنز بنائے، شاداب خان 30 ، محمد نواز 5، شاہین آفریدی 9، فہیم اشرف ایک رن اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
جبکہ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل



