وزیر خارجہ سے انڈونیشن وفد کی ملاقات،اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اعلیٰ سطحی مذاکرات
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے، ممکنہ اشتراکِ عمل کے مواقع اور باہمی مفاد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا


اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خودمختار ویلتھ فنڈ دانانتارا کے چیف ایگزیکٹو افسر روزان روزلانی سے وفد کی سطح پر مذاکرات کیے۔
ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے، ممکنہ اشتراکِ عمل کے مواقع اور باہمی مفاد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں صحت سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون اور بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ، ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، ترجیحی شعبوں اور سہولت کاری کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی گئیں، جبکہ انڈونیشیا کے تجربات اور مہارت، بالخصوص خودمختار ویلتھ فنڈ کے ڈھانچوں اور ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کے حوالے سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
دوران ملاقات نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ نے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دیرینہ دوطرفہ تعلقات کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ باہمی سرمایہ کاری پاکستان–انڈونیشیا شراکت داری کو مزید تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ملاقات میں وزیرِصحت، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق بجوا، چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، سیکرٹری خزانہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 minutes ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago








