مریم نواز نے عوامی جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے بسنت کا وقت بڑھا دیا،دیگر شہروں میں بھی منانےکا عندیہ
شاباش لاہور، لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا،مریم نواز


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی جوش وخروش،اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کی تقاریب کا وقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا، جبکہ اگلے سال سے مزید شہروں میں بھی بسنت کا تہوار منانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکس پر لکھا ہے کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
ایکس اکاؤنٹ پرجاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کے تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں، اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔
مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ شاباش لاہور، لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوع ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے، سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے، عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 منٹ قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)