بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ’’رد الفتنہ ون‘‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد جہنم واصل
بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے،ترجمان


راولپنڈی:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ،جس میں بھارتی حمایت یافتہ 216 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر مربوط اور تیز کارروائیاں کی گئیں،بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا کر امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ29 جنوری 2026 کو پنجگور اور ہرنائی کے نواح میں کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات پر شروع کی گئیں،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس سے وابستہ 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق محتاط منصوبہ بندی، قابلِ عمل انٹیلی جنس اور مربوط مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت سے آپریشن ردالفتنہ-1 کے تحت نہایت درستی اور عزم کے ساتھ کارروائی کی، ان مربوط جھڑپوں اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشنز کے نتیجے میں 216 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس سے دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے اور عملی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور آپریشنل صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا،کارروائیوں میں غیر ملکی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سازوسامان کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں شہید ہوئے،22 جوانوں نے مادر وطن کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قوم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے،آپریشن ردالفتنہ ون بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے امن، اتحاد اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل




