Advertisement
پاکستان

صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جا سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 5th 2026, 2:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔ صدرِ مملکت نے نہتے کشمیری عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آٹھ دہائیوں سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

بیان میں صدر مملکت نے 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے میڈیا پابندیوں اور سیاسی گرفتاریوں کی مذمت کی۔ 

صدر نے کہا کہ مساجد کی نگرانی اور مذہبی آزادیوں پر قدغن ہندوتوا نظریے کے تحت امتیازی پالیسیوں کا حصہ ہے اور خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جا سکے۔

وزیر اعظم کا بیان 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ حل طلب مسائل میں شامل ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کو متنازع خطہ تسلیم کرتی ہیں اور آزاد رائے شماری کی ضمانت دیتی ہیں۔

 وزیراعظم کے مطابق بھارت گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سیاسی جبر کی مذمت کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آبادی اور حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں کشمیری عوام کے حقوق کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کشمیری عوام جلد آزادی حاصل کر کے خوف سے پاک مستقبل کی جانب بڑھیں گے اور پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 6 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 13 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 11 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 7 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement