وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی، اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب بطور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے، جبکہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ژاو شیرین سے بھائیوں جیسا تعلق ہے اور آئندہ بھی رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے کی طویل ملاقات انتہائی خوشگوار اور سود مند رہی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 13 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 2 days ago
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 18 hours ago

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 2 days ago
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 2 days ago
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 16 hours ago

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 14 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 2 days ago
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 18 hours ago


