Advertisement

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

ایک لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا تھا اور اس کی والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈ کیا گیا، دوسری لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 days ago پر Dec 6th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم ابوذر کو معاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے  پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا، متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ایک لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا تھا اور اس کی والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈ کیا گیا، دوسری لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ ہوا ہے۔

متاثرین کے بیان کے بعد ملزم ابوذر کی ضمانت منظور ہو گئی، عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہےکہ اسلام آباد کے سیکریٹریٹ چوک میں پیر کی شب ایک المناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو نوجوان لڑکیوں کی جان چلی گئی۔

 

 

Advertisement