پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔


پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور ان کے عالمی امن کے لیے مستقل عزم کو سراہتا ہے۔
انہوں نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کی جانب سے امن معاہدے تک پہنچنے میں ادا کیے گئے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناقابلِ تصور نقصان برداشت کیا ہے، اور عالمی برادری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے اشتعال انگیز واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ بنایا جانا ضروری ہے، کیونکہ ایسے اقدامات نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں غزہ کی صورتحال، جنگ بندی معاہدے، امدادی سرگرمیوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
ترجمان نے ساتھ ہی سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی اور وطن واپسی کا بھی خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں، ترجمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ ملائیشیا کے دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اس دوران پاکستان سے 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت ملائیشیا کو برآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے مسئلہ فلسطین پر مشترکہ حمایت کا اعادہ بھی کیا اور کلیدی عالمی امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

