"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
اداکار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرز یا دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کو اداکاری کے مواقع دیے جانے پر تنقید بے بنیاد ہے، کیونکہ اگر ان میں ٹیلنٹ ہے تو انہیں موقع ملنا چاہیے


معروف اداکار سلیم معراج نے اداکارہ حرا مانی کی وڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنی زندگی کے لمحات انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو لوگوں کو ان پر نکتہ چینی سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم معراج نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا شخصیات، اداکاری کے معیار، اور ساتھی اداکاراؤں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرز یا دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کو اداکاری کے مواقع دیے جانے پر تنقید بے بنیاد ہے، کیونکہ اگر ان میں ٹیلنٹ ہے تو انہیں موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اب ایک حقیقت ہے اور اگر کوئی نوجوان وہاں سے آ کر اچھی اداکاری کر رہا ہے تو یہ مثبت بات ہے۔
انہوں نے بطور مثال ہانیہ عامر کا حوالہ دیا، جو سوشل میڈیا سے سامنے آئیں اور آج انڈسٹری میں ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ سلیم معراج نے کہا کہ انہوں نے جن نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، ان میں سے بیشتر باصلاحیت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان جیسے سینئر اداکاروں کے کیے گئے کرداروں کے لیے اب نوجوان فنکاروں کی ضرورت ہے، اور سوشل میڈیا سے آنے والے نوجوان اس خلا کو پر کر رہے ہیں۔
پوڈکاسٹ کے ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاراؤں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو 10 میں سے مکمل نمبر دیے اور کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔ مومنہ اقبال کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا، اس لیے کوئی رائے نہیں دے سکتے۔
حبا بخاری کو انہوں نے 10 میں سے 6 نمبر دیے اور کہا کہ اگرچہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، لیکن ان کی ذاتی پسند نہیں ہیں۔ ریشم سے متعلق کہا کہ وہ ماضی میں ان کی پسندیدہ تھیں، لیکن اب ان کی اداکاری میں وہ بات نہیں رہی، اس لیے 5 نمبر دیے۔
صائمہ نور کو انہوں نے بہترین قرار دیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی اداکاری میں نکھار آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انہیں بچپن سے پسند کرتے ہیں، اور اب بھی وہ ان کے پروجیکٹ "میں منٹو نہیں ہوں" میں عمدہ کام کر رہی ہیں۔
حرا مانی کو بھی 10 میں سے 6 نمبر دیتے ہوئے سلیم معراج نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے لباس اور انداز پر تنقید غیر ضروری ہے، کیونکہ وہ عام طور پر بھی ایسے ہی ملبوسات زیب تن کرتی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)