غزہ جنگ بندی اورامن معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیلی فوج کی غزہ سے انخلا کی تیاری
کہ فوجی انخلا مکمل نہیں ہوگا بلکہ دستوں کی پوزیشنوں میں عملی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی تاکہ زمینی کنٹرول اور سیکورٹی صورتِ حال پر نظر رکھی جا سکے،اسرائیلی حکام


تل ابیب: حماس اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جزوی طور پر اپنی فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت اور تازہ صورتحال کے جائزے کے مطابق آئی ڈی ایف نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔‘
ترجمان آئی ڈی ایف نےکہا کہ ’ان تیاریوں کے تحت فوج اپنے دستوں کو قریبی مدت میں نئی تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’غزہ میں ہماری فورسز اب بھی تعینات ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال یا آپریشنل تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔‘
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے، جس کے تحت یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی افواج کی جزوی واپسی شامل ہے۔
تاہم فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ فوجی انخلا مکمل نہیں ہوگا بلکہ دستوں کی پوزیشنوں میں ’’عملی ایڈجسٹمنٹ‘‘ کی جائے گی تاکہ زمینی کنٹرول اور سیکورٹی صورتِ حال پر نظر رکھی جا سکے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی کمانڈروں نے غزہ کے متعدد علاقوں میں ہنگامی منصوبے تیار کر لیے ہیں، جن کے تحت فوجی قافلے مخصوص لائنوں تک واپس آئیں گے، مگر فضائی نگرانی اور انٹیلیجنس آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ آج حماس اور اسرائیل نے مصر ،ترکیہ قطر،اور امریکہ کی ثالثی ہونے والے غزہ سیز فائر اور امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی
- 16 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،صدر مملکت
- 19 گھنٹے قبل

آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ
- 19 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 10 منٹ قبل

وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
- 20 گھنٹے قبل

لاہور کے بعد اسموگ نے دیگر شہروں کا بھی رخ کر لیا، فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ سرفہرست
- 18 گھنٹے قبل

امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
- 17 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت
- 37 منٹ قبل

افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں،خواجہ آصف
- 24 منٹ قبل














