Advertisement

فرانسیسی صدر نے  ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

39 برس کے سیبسٹین لاکورنوکے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر Sep 10th 2025, 9:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرانسیسی صدر نے  ملک کے وزیردفاع  کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور  ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

39 برس کے لاکورنو کے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے، انہیں مستعفی وزیراعظم بائرو کی طرح بجٹ منظوری کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔

فرانس کی پارلیمنٹ نے فرانسوآ بائرو کی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا، ووٹنگ سےپہلے تقریر میں بائرو نے کہا تھا کہ ملک کا بڑھتا قومی قرضہ کفایت شعاری ہی سے کم کیا جاسکتا ہے اور  یہ کہ انکا استعفیٰ اس مسئلے کاحل نہیں۔

بائرو نے اگست میں واضح کیا تھا کہ ملک کا قرض ہر سیکنڈ میں 5 ہزار یورو کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور 50 برسوں میں ایک بھی متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جا سکا جس پر وزیر داخلہ 'برونو ریٹیلیو'  نےکہا تھا کہ فرانس تاریخ میں کبھی بھی اس قدر  اقتصادی پستی کا شکار نہیں ہوا۔

بائرو کی حکومت 9  ماہ سے بھی کم قائم رہی ہے، وہ بجٹ میں 44 ارب یورو کٹوتی اور  ملکی دفاع پر مزید ساڑھے 3 ارب ڈالر  یورو خرچ کرنا چاہتے تھے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےلیے ویلفیئر اخراجات منجمد اور  دو سرکاری چھٹیوں پر لوگوں کو کام پر بلانا چاہتے تھے اور  استحکام کے نام پر امیروں سے حکومت کی مدد چاہتے تھے۔

میکرون اقلیتی حکومت بنانےکےلیے کوشاں ہیں، 577  رکنی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کے بلاک کو اکثریت حاصل ہے  مگر وہ حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں۔

لا کورنو  ماضی میں کنزریٹو  رہ چکے ہیں اور  اسی وجہ سے سینٹر  لیفٹ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے انکی حمایت مشکل ہے، ایسے میں میکرون کو لاپن  اور  دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی حمایت درکار ہوگی۔

فرانس میں بجٹ کے معاملے پر  ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا بھی امکان ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کا خدشہ ہے۔  

Advertisement
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین  کی مدد کیلئے  ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

  • 4 hours ago
کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  • 2 hours ago
کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

  • 4 hours ago
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین  کے  ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی

  • 27 minutes ago
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا

  • 2 hours ago
سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

  • 3 hours ago
وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

  • 4 hours ago
خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر

  • 2 hours ago
محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں

  • an hour ago
ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے،  ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار

  • an hour ago
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک،
42 لاکھ سے زائد  افراد متاثر

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

  • 5 hours ago
حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • 2 hours ago
Advertisement