Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون کا  طوفانی اسپیل جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Sep 8th 2025, 10:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں  علی الصبح ہلکی بارش ہوئی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔

ڈیفنس،قیوم آباد،کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔ ا سکے علاوہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت کا نزول ہوا ۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نےکراچی میں 2 روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، موسلا دھا ر بارش کے پیش نظر کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون کا  طوفانی اسپیل جاری ہے۔

حیدر آباد،سجاول، ٹھھٹہ، سکھر، اوباڑو، ڈہرکی، میرپورماتھیلو اور نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص،سانگھڑ، خیر پور اور شہید بے نظیرآباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کاامکان ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راول پنڈی،گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے،  بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان میں بھی تیز بارش متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق

  • 5 hours ago
ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

  • 5 hours ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

  • 22 minutes ago
9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید

  • 5 hours ago
قطر پر اسرائیلی حملے  خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم

  • 3 hours ago
دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید

  • 2 hours ago
ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف

  • 4 hours ago
مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا

  • 6 hours ago
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ  شہید

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید

  • 6 hours ago
دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید

  • 19 minutes ago
با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

  • 4 hours ago
قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل

  • 5 hours ago
Advertisement