کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب چینی کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹا کر نائب وزیرِاعظم کو ذمہ داری سونپی گئی، تو اُسی روز پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دی گئی، جس کی کابینہ نے بھی توثیق کی


عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چینی مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب چینی کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹا کر نائب وزیرِاعظم کو ذمہ داری سونپی گئی، تو اُسی روز پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دی گئی، جس کی کابینہ نے بھی توثیق کی۔
ان کے مطابق اس فیصلے کے فوری بعد ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوا، حالانکہ فیصلہ سازی کے وقت یہ شرط رکھی گئی تھی کہ چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔
مگر قیمت 230 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ڈی ایم کے دور میں بھی چینی مہنگی ہوئی، مگر موجودہ حکومت کے فیصلوں سے عوام کو روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ چینی ملز مالکان کو تقریباً 400 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے یا مخصوص طبقے کے مفاد کے تحفظ کے لیے، اور کہا کہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومتی پالیسی اور کابینہ کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 31 منٹ قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 14 منٹ قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 44 منٹ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل