پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 038 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 038 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور انڈیکس 1084 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 53 ہزار 286 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی جب 100 انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 535 کی سطح تک جا پہنچا تھا۔
کاروباری حلقوں کے مطابق سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد، ملکی معیشت میں استحکام کے اشارے اور حکومتی اقدامات نے مارکیٹ کے رجحان کو مثبت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلسل اضافے کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جو سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

یو ٹیوبر ڈکی بھائی مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 2 گھنٹے قبل

خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

بلڈ سرکولیشن یعنی خون کی گردش کو بہتر کیسے بنایا جائے؟ ماہرین صحت نے بتا دیا
- 12 منٹ قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
سلیپ پیرا لیسس یعنی نیند کے دوران انسان کا مفلوج ہو جانا ،یہ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟
- 18 منٹ قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر ’پیرنٹل کنٹرول‘ متعارف کرانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس سماعت کے لیے مقرر ،عدالت نےلارجر بینچ تشکیل دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ کے ڈی جی پی آرکموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
- ایک گھنٹہ قبل

سیالکوٹ: ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طریقے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافرگرفتار
- 32 منٹ قبل