شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
وزیرِ اعظم کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان برادرانہ و دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے


تیانجن: چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے 25ویں سربراہانِ مملکت کاؤنسل اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، جبکہ چینی صدر اور خاتون اول نے شہباز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی کانفرنس اجلاس وزیرِ اعظم نے روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغزستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
\ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان برادرانہ و دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمان صدر شی جن پنگ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی جس میں آمد پر چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے وزیراعظم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات دونوںرہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔
اس موقع پر ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل