وزیراعظم کی ترک صدررجب طیب سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظیار کیا


تیانجن: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پرآج ترک صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔
اس موقع پر ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دوران ملاقات رجب طیب اردوان نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرنے اور جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 8 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 10 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 7 گھنٹے قبل