پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا ملک کے سفیر ہیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی تیانجن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم پاکستان طلبا سے ملاقات بھی کی۔
چین کی تیانجن یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جبکہ کل 30 ہزار کے قریب پاکستانی طلبا چین کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا ملک کے سفیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان اور چین تاریخی و ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی، 60 برس قبل بیجنگ جانے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کراچی سے روانہ ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح اپنے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کیلئے ماڈل ہے، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی وفوجی طاقت ہے، ہمیں چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے، عوام کی فلاح وبہبود چین کی حکومت کی ترجیح ہے، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کا صدر شی جن پنگ کا وژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، آج 30 ہزار پاکستانی طلبا چین میں زیر تعلیم ہیں، یہ طلبا جدید تحقیق، عصری تعلیم اور فنی مہارتوں سے استفادہ کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے، تعلیم کے میدان میں پاکستانی اور چینی جامعات کے تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں تربیت مکمل کر لی ہے، چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنرمندبنانے کے پروگرام جاری ہیں، پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، آئیں مل کر ترقی و خوشحالی کے دور کا ایک نیا باب رقم کریں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی، انہیں جامعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تیانجن یونیورسٹی کا شمار چین کی قدیم درسگاہوں میں ہوتا ہے، یونیورسٹی میں انجیئنرنگ، سائنس، مینجمنٹ، قانون، آرٹس اور طب کی اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے، تیانجن یونیورسٹی کا چین کی صنعتی اور سائنسی ترقی میں کردار اہم ہے، پاکستان اور چین کے طلبہ کے درمیان یونیورسٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 27 منٹ قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 40 منٹ قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 10 منٹ قبل