ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں آپریشنز برانچ میں شمولیت اختیار کی، وہ بنگلادیش، چین اور پاکستان سے اعلیٰ عسکری تعلیم یافتہ ہیں


پاک بحریہ کے تین سینئر افسران — کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی — کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور وار کالج لاہور و نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔ وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت وزارتِ دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں آپریشنز برانچ میں شمولیت اختیار کی، وہ بنگلادیش، چین اور پاکستان سے اعلیٰ عسکری تعلیم یافتہ ہیں، اور اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی، جنہوں نے 1996 میں کمیشن حاصل کیا، برطانیہ کے رائل نیول کالج سمیت متعدد اداروں سے تربیت یافتہ ہیں، اور اس وقت لاہور میں کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ نیوی وار کالج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تینوں افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

بلڈ سرکولیشن یعنی خون کی گردش کو بہتر کیسے بنایا جائے؟ ماہرین صحت نے بتا دیا
- 6 منٹ قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

یو ٹیوبر ڈکی بھائی مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 2 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر ’پیرنٹل کنٹرول‘ متعارف کرانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سیالکوٹ: ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طریقے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافرگرفتار
- 27 منٹ قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ
- 40 منٹ قبل
سلیپ پیرا لیسس یعنی نیند کے دوران انسان کا مفلوج ہو جانا ،یہ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟
- 13 منٹ قبل

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس سماعت کے لیے مقرر ،عدالت نےلارجر بینچ تشکیل دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ کے ڈی جی پی آرکموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
- ایک گھنٹہ قبل

خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل