وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے خطاب کریں گے


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے، جہاں ان کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے خطاب کریں گے، جس میں پاکستان، بیلاروس، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنما شامل ہوں گے۔
اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے مؤقف کو علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ ایس سی او کے سی ایچ ایس پلس اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں پاکستان کی کثیرالجہتی تعاون، علاقائی سلامتی اور پائیدار ترقی کی کوششوں کی تجدید کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور چین کے صدر شی جن پنگ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان موسمی اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر اور وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم چینی تاجروں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر بات کریں گے۔
وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ "چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔"
یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کی تفصیلات فراہم کی تھیں، جس کے مطابق وہ 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین میں قیام کریں گے، اور اس دوران سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت پر بھی بات کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 9 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 10 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 7 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 8 گھنٹے قبل